السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا سیدنا حضرت حسین ؓ کو یزید بن معاویہ کا باغی قرار دینا درست ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت حسین ؓ کو باغی کہنا ہرگز جائز نہیں بلکہ ان کے مقام و مرتبہ کے لحاظ سے توہین اور گستاخی ہے۔ ایسے شخص کو اللہ کا خوف کرناچاہے اور اس طرح کے الفاظ زبان پر لانے سے ڈرنا چاہئے۔ آپ ؓ نے یزید کی بیعت سے انکار ایک اصولی اور بنیادی اختلاف کی بنا پر کیا تھا جس میں وہ حق بجانب تھےاور پھر رسول اللہ ﷺ نے حسنین کا جو مرتبہ و مقام بیان فرمایا اور جس انداز سے اپنی بیٹی کے جگر گوشوں سےمحبت و الفت کا اظہار کیا اس کو سامنے رکھتے ہوئے سیدنا حسین ؓ کے بارے میں اس طرح کے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنا ایک مسلمان کو زیب نہیں دیتا ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان پاکیزہ ہستیوں کا صحیح احترام کرنے او ران کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب