سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(203) وضو توڑنے والی اشیاء

  • 1401
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1418

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضو کن اشیاء سے ٹوٹتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

پاخانہ پیشاب کی راہ سے کسی چیز کا نکلنا خواہ ہوا ہو یا کوئی چیز ہو وضو کو توڑ دیتا ہے۔ لیٹے ہوئے نیند آجائے تو اس سے بھی وضو ٹوٹ  جاتا ہے۔ اگر تکیہ لگائے بیٹھا ہو او راس حالت میں نیند آجائے تو وضو کرلینے میں احتیاط ہے۔ اس طرح اونٹ کا گوشت کھانے یاقے کرنے یا نکسیر پھوٹنے یا شہوت کے ساتھ شرمگاہ کو یا عورت کو چھونے یا جنازہ کو کندھا دینے سے بھی وضو کرلینے میں احتیاط ہے۔ شرمگاہ دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص281 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ