السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کرائیڈن سے مسز حسن علی دریافت کرتی ہیں کہ کیا زیورات کی زکوٰۃ دینا ضروری ہے اور اگر ضروری ہے تو کیا اس میں وہ زیورات بھی شامل ہیں جو عورت استعمال کررہی ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دے کرمطمئن کریں۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زیور کی زکوٰۃ کے بارے میں ائمہ دین اور فقہاء کرام کے درمیان کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ لیکن سارے دلائل کو سامنے رکھتے ہوئے جو چیز سامنے آتی ہے وہ زیور کی زکوٰۃ کے وجوب پر دلالت کرتی ہے اور اس سلسلے میں نبی کریمﷺ کے ارشادات اتنے واضح ہیں کہ ان میں کسی تاویل کی ہر گز گنجائش باقی نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب