سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(229) عورتوں کا مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا

  • 13987
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 967

سوال

(229) عورتوں کا مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورتوں کا نمازِ جمعہ مسجد میں جا کر ادا کرنا جائز ہےیا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرچہ عورتوں پر مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا فرض نہیں ہے لیکن عورتوں کے لئے مسجد میں جا کر نماز جمعہ ادا کرنا بالکل درست اور صحیح ہے ،کیونکہ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں عورتیں نماز جمعہ سمیت تمام نمازیں ہی مسجد میں ادا کیا کرتی تھیں۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:

«لاَ تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ»(بخاری:900)

تم اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مساجد سے نہ روکو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے