سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(227) موبائل پر بیوی سے ہمبستری کی باتیں کرنا

  • 13985
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 3127

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ملک سے باہر رہتا ہوں ،اور اپنی بیوی کے ساتھ موبائل یا سکائپ پر ہمبستری کی باتیں کرتا ہوں،کیا یہ جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے لئے بیوی سے ہمبستری کی باتوں سمیت کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھانا جائز ہے،کیونکہ جب آپ کے لئے ہمبستری کرنا شرعا جائز اور ثواب کا کام ہے تو پھر ہمبستری کے بارے میں باتیں کرنا کیسے ناجائز ہو سکتا ہے۔بیوی کے ساتھ یہ سب باتیں کرنا درست ہے ،لیکن کسی غیر محرم کے ساتھ ناجائز اور حرام ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ