سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(219) دخول سے پہلے ولیمہ

  • 13977
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1528

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر شادی کی پہلی رات بیوی حیض سے ہو اور اگلے دن ولیمہ کرنا ہو تو کیا کیا جائے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولیمے کے وقت کی تحدید کے بارے میں چونکہ کوئی نص صریح موجود نہیں ہے ،لہذا اس میں اہل علم کے متعدد اقوال پائے جاتے ہیں۔اگرچہ سب سے افضل یہی ہے کہ دخول(یعنی جماع)کے بعد کیا جائے لیکن اگر دخول سے پہلے کر لیا جائے تو بھی کفایت کر جائے گا۔امام دسوقی الشرح الکبیر پر اپنے حاشیے میں لکھتے ہیں:

والمعتمد ان کونھا بعد البناء مندوب ،فان فعلت قبل اجزات(2/337)

صحیح تو یہی ہے کہ یہ بناء کے بعد ہو ،اگر اس سے پہلے کر لیا جائے تو بھی کافی ہو جائے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ