سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(199) ماکول اللحم جانور کا گوبر پاک ہے

  • 1397
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1464

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو روٹی لید یاگوبر کے ذریعہ پکائی گئی ہو اس کاکھانا جائز ہے یانہیں۔ اس طرح جو پانی لید یاگوبر کے کنڈوں سے گرم کیاگیا ہو اس سے وضوء  جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جو روٹی لید، گوبر کے ذریعہ پکائی جائے اس کا کھانا جائز ہے۔ کیونکہ ماکول اللحم جانور کا گوبر بروئے حدیث پاک ہے۔ اور اکثر لوگ بھینس گائے، اونٹ وغیرہ کا گوبر استعمال کرتے ہیں۔ او ریہ ماکول اللحم جانور ہیں ۔ امام محمد کا بھی یہی فتویٰ ہے یہی حال اس پانی کا ہے جو لید یاگوبر کے کنڈوں سے گرم کیا گیاہے اس پانی سے وضو جائز ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص279 

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ