سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(210) سرکاری ملازم کا پرائیویٹ پاسپورٹ پر حج

  • 13968
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1084

سوال

(210) سرکاری ملازم کا پرائیویٹ پاسپورٹ پر حج
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں سرکاری ملازم ہوں لیکن میرا پاسپورٹ غیر سرکاری یعنی پرائیویٹ ہے۔ ایسی صورت میں حج پر جانے سے کیا میرا حج صحیح ہوگا یا میں گناہ گار بنوں گا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے خیال میں پاسپورٹ سب لوگوں کا ایک جیسا ہی ہوتا ہے،اس میں سرکاری اور پرائیویٹ کی کوئی تفریق نہیں ہوتی ہے۔اور اگر ہوتی بھی ہے تو اس کا حج کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ توضرورت کے تحت بنوانا پڑتا ہے۔اس سے آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ہاں البتہ اگر آپ اس پاسپورٹ کےذریعے کوئی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں تو پھر اس کا گنا ہ ہو سکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے