سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) سالی کو دیکھ کر شہوت آنے پر بیوی کا حکم

  • 13967
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 3100

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے سنا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنی سالی کو دیکھتا ہے اور اس کو شہوت آ جاتی ہے اور اس شخص کی مذی یا منی خارج ہو جائے تو اس کی بیوی اس پر حرام ہو جاتی ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ کی سالی آپ کے لئے غیر محرم ہے اور کسی بھی مسلمان کے یہ لائق نہیں ہے کہ وہ کسی غیر محرم عورت کو شہوت بھری نگاہ سے دیکھے۔آپ اس بد نظری پر اللہ سے توبہ کریں اور آئندہ اپنے آپ کو اس سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں۔

دوسری بات یہ ہے کہ سالی کو شہوت کی نگاہ سے دیکھنا اگرچہ ایک حرام کام ہے ،مگر اس سے بیوی حرام نہیں ہوتی ہے۔

نبی کریمﷺ نے فرمایا:

«لا يحرم الحرام الحلال»سنن ابن ماجه » كتاب النكاح » باب لا يحرم الحرام الحلال(2015)

حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ