السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک عا م انسان کے لیے کسی بھی مسئلہ کو سمجھنے کے لیے اس کے متعلق کتنا علم ضروری ہے؟ ٢: کیا عام انسان بھی حدیث سے پڑھ کر مسئلہ اخذ کر سکتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!ایک عام انسان کے لئے ضروری ہے کہ دین کی بنیادی چیزوں(مثلا توحید،نماز،روزہ،حج،زکوۃوغیرہ) کے بارے میں علم رکھتا ہو۔ ایک عام انسان بھی حدیث سے مسئلہ اخذ کر سکتا ہے،مگر چونکہ اس میں غلطی کا امکان رہتا ہے اس لئے اہل علم کی راہنمائی بھی ساتھ ساتھ ضروری ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |