السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فصل کی زکوۃ اس کا خرچ نکال کر دی جائیگی یا پھر اسکے بغیر۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!نہیں!فصل کی زکوۃ اس کا خرچ نکالے بغیر ہی ادا کی جائے گی۔ہاں البتہ صرف اتنا سا فرق احادیث میں موجود ہے کہ بارانی(یعنی بارشوں والی) زمینوں میں سے عشر (دسواں حصہ)جبکہ ٹیوب ویل سے سیراب کی گئی زمینوں سے نصف عشر(بیسواں حصہ ) زکوۃ نکالی جائیگی۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |