سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(197) نماز جنازہ کے وضو سے نماز ادا کرنا

  • 1395
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3703

سوال

(197) نماز جنازہ کے وضو سے نماز ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو وضوء نماز جنازہ  کے لیےکیا گیا ہو اس سے دوسری نماز پڑھی جاسکتی ہے یانہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جنازہ کےوضوء سے نماز درست ہے کیونکہ جنازہ بھی نماز ہے ۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ظہر کے لیےوضو کرے تو اس  سے عصر جائز ہے یانفل کے لیےوضو کرے تو فرض جائز ہے۔ اس طرح جنازہ کا وضو سمجھ لیناچاہیے بلکہ قرآن مجید پڑھنے کے لیےجو وضو کرے اس سےبھی نماز پڑھ سکتا ہے تو پھر جنازہ کے وضوء سے نماز کیوں نہیں پڑھ سکتا۔ قرآن مجید تو نماز نہیں۔ جنازہ نماز ہے۔اصل یہ مسئلہ کچھ اور ہے۔ اس کو لوگوں نے کچھ اور بنا لیا حدیث میں ہے جو میت کو غسل دے وہ غسل کرے جو جنازہ اٹھائے وہ وضو کرے یہ اصل مسئلہ ہے۔ اس کو لوگوں نے یوں بنا لیا کہ جنازہ کے وضو سے نماز نہ پڑھنی چاہیے کیونکہ عموماً وضو کے بعد جنازہ اٹھانے کا  اتفاق ہوجاتا ہے حالانکہ اس میں جنازہ او رنماز میں کوئی فرق نہیں جیسے جنازہ اٹھانےکے بعد نماز جنازہ کے لیےوضوء کی ضرورت ہے۔ اس بارہ میں جنازہ او رنماز کاایک ہی حکم ہے پھر یہ کوئی  حکم ضروری نہیں بلکہ استحبابی ہے یعنی جنازہ اٹھانے کے بعد نماز جنازہ کے لیےوضو کرنا کوئی ضروری نہیں۔ مستحب ہے اس طرح غسل میت کے بعد غسل بھی ضروری نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص278 

محدث فتویٰ

تبصرے