سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(191) طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اسی مرد سے نکاح

  • 13949
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 1016

سوال

(191) طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اسی مرد سے نکاح
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا طلاق ثلاثہ کے بعد دوبارہ اسی مرد سےنکاح ہو سکتا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طلاق ثلاثہ کی کئی صورتیں ہیں۔اگر تو یہ تینوں طلاقیں تین الگ الگ طہروں میں مسلسل یا تین مختلف مواقع پر دی گئی ہیں تو پھر طلاق بائنہ واقع ہو جاتی ہے،جس کے بعد وہ عورت اپنے اسی مرد سے نکاح نہیں کر سکتی ہے۔

اور اگر یہ تینوں طلاقیں ایک ہی وقت میں ایک ہی مجلس میں دی گئی ہیں تو پھر ان تینوں کو ایک طلاق شمار کیا جاتا ہے۔اور اس کے بعد عدت کے اندر اندر رجوع جبکہ عدت گزرنے کے بعد اسی مرد سے نکاح جدید کیا جا سکتا ہے۔تفصیل کے لئے فتوی نمبر (2005) پر کلک کریں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے