سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) ٹیلی نار کمپنی کا اکاونٹ

  • 13948
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1722

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ٹیلی نار کمپنی نے اکا ونٹ کی سہولت دی ہے ۔جس اکاونٹ ہولڈر کی رقم ٢٠٠٠ یا اس سے زائد ہو اس کو روزانہ ٦٠ منٹ اورمیسج ملتے ہیں ۔کم رقم ہونے پر نہیں ۔کیا یہ سود ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بظاہر تو اس میں سود کی کوئی صورت سمجھ میں نہیں آتی ہے،کیونکہ یہ بھی دیگر کی طرح کا ایک پیکج ہے اور پھر یہ جو 60 منٹ ملتے ہیں یہ بالکل فری نہیں ہیں بلکہ میرے علم کے مطابق اس پر بھی شاید کوئی کٹوتی ہوتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز وہ مہنگی کر دیتے ہیں،اور ساٹھ منٹس کے بعد کال بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔اس حوالے سے اگر مزید تفصیلات مہیا ہوجائیں تو معاملہ مزید نکھر سکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ