سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(189) خروج منی کے بغیر غسل کا حکم

  • 13947
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1081

سوال

(189) خروج منی کے بغیر غسل کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دوران جماع اگر منی خارج نہ ہوتو کیا غسل کرنا واجب ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب عورت کی شرم گاہ کے ساتھ مرد کی شرمگاہ لگ جائے تو غسل واجب ہو جاتا ہے،خواہ منی خارج ہو یا نہ ہو۔سیدہ عائشہ فرماتی ہیں:

إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ، فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ ﷺ فَاغْتَسَلْنَا.(ترمذی:108،صحیح)

جب مردکے ختنہ کامقام (عضوتناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہوگیا ، میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے ایساکیا تو ہم نے غسل کیا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے