سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(128) مریض اور روزہ

  • 13910
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 845

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وارم ووڈجیل لندن سے مطلوب حسین تحریر کرتے ہیں

   میری صحت کچھ ٹھیک نہیں ہے اور دوا کھاتا ہوں ۔ رمضان میں  مشکل سے تین روزے رکھ سکا ہوں۔ گولیاں نہ کھاؤں تو تکلیف زیادہ ہوجاتی ہے اور گولیاں کھاؤں تو روزے نہیں رکھ سکتا ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں کہ مجھے کیا کرنا چا ہئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیماری کی حالت میں روز ے ترک کرنے کی رخصت ہے۔ قرآن حکیم میں ہے:

’’ کہ جو کوئی تم  میں مریض ’یا مسافر ہے تو وہ دوسرے دنوں میں روزے پورے کرے۔‘‘(البقرہ:۱۸۵)

اس لئے آپ روزہ چھوڑسکتے ہیں’جب طبیعت ٹھیک ہوجائے یا دن چھوٹے ہوں ‘ تو آپ کو ان روزوں کی قضا دینا ہوگی۔ ہاں اگر بیماری ایسی ہے کہ اس میں افاقہ سال بھر نہیں ہوتا اور نہ ہی مستقبل میں امید ہے تو پھر فدیہ دے سکتے ہیں یعنی ایک روزے کے بدلے میں روزانہ مسکین کو کھانا کھلانا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص301

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ