السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اندرون چشم اور حاجب کا دھونا فرض ہے یانہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اندرون چشم سے مراد اگر موقین(گوشہائے چشم) ہیں تو اس کے دھونےکی حدیت آتی ہے۔ ان کے علاوہ اندرون چشم کا دھونا کوئی حکم نہیں ہے۔ جتنا حصہ آنکھ کا ڈھل سکتا ہے اس کو دھولے قال اللہ تعالیٰ ﴿فاغسلوا وجوھکم الاية﴾ عرف میں وجہ ظاہری چہرہ کا نام ہے۔ چہرہ دھونے کے ساتھ آنکھیں بھی دھوئی جاتی ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب