السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میڈ سٹون جیل سےمحمد اسلم لکھتے ہیں
جمعہ کی نما ز میں ایسے ہوسکتا ہے کہ ایک آدمی خطبہ دے او ر دوسرا نماز پڑھائے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جمعہ کی نماز میں مسنون طریقہ تو یہی ہے کہ امام خطبہ دے اور نماز پڑھائے لیکن اگر ضرورت کے پیش نظر اگر خطبہ ایک آدمی دے اور نماز دوسرا آدمی پڑھائے تو یہ جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب