سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(99) کیا شراب خانے میں جمعہ پڑھایا جاسکتا ہے؟

  • 13881
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 803

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم ایک ایسے شہر میں ہیں جہاں ہماری ضرورت  کے مطابق نماز پڑھنے کےلئے کوئی جگہ نہیں اور مسلسل ایک  ایسی جگہ نماز جمعہ پڑھنے کےلئے مل رہی ہے جہاں پورا ہفتہ رقص و سرود اور شراب نوشی جیسی منکرات ہوتی ہیں۔ کیا ہم جمعہ کے دن اس جگہ کو صاف کرکے نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس جگہ پر فسق و فجور اور معاصی کا ارتکاب ہوتا ہو وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی درست نہیں ہے۔ ایک تو وہ مقام نماز جمعہ یا اطاعت الٰہی کا نہیں ہے اور پھر اس سے یہ شبہ پیدا ہونے کا بھی اندیشہ ہے کہ اسلام ان برائیوں کا مخالف نہیں ہے۔ معروف محدث و فقیہ امام ابن حزمؓ فرماتے ہیں کہ جس جگہ اللہ تعالیٰ اور رسول کریمﷺ یا دین کی کسی بات کا مذاق اڑایا جائے یا کفر کیا جائے تو اس جگہ نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ اس لیے جہاں سارا ہفتہ گندگی اور بے ہودگی رہے وہاں ایک دن صفائی کرنے سے کوئی فر ق نہیں پڑتا ۔ حق اور باطل دونوں ایک جگہ نہیں ہوسکتے۔ آپ کوئی پاکیزہ جگہ تلاش کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مدد کرے گا۔اس وقت تک آپ کسی گھر یا کھلی فضا میں بھی نماز جمعہ ادا کر سکتے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص233

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ