سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(189) پگڑی پر مسح کرنا

  • 1387
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1739

سوال

(189) پگڑی پر مسح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سَر کا مسح کس طرح کیا جائے۔ کیا پگڑی پر بھی مسح جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

سر کا مسح کرنےکا طریق یہ ہے کہ پورے سر کا مسح کیا جائے پیشانی پر دونوں ہاتھ رکھ کر گُدی تک ان کو لے جایا جائے پھر گدی سے پیشانی تک واپس لیاجائے پھر دونوں ہاتھ کی شہادت کی انگلی جو انگوٹھے کے متصل ہے جس کو عربی میں سبابہ یا سباحتہ کہتے ہیں ۔ دونوں کانوں کے سوراخ میں رکھ کر کان کے اندر پھیرنے کے ساتھ انگوٹھوں کو کانوں کی پشت پر پھیرا جائے۔ اگر صرف پیشانی پر مسح کرکے باقی پگڑی پر کرلیا جائے تو بھی کافی ہے صرف پگڑی پر بھی مسح کافی ہے۔ لیکن پھر پگڑی سر پر رہے اگر اتار دی جائے تو مسح ٹوٹ جائے گا اور وضو نئے سرے سے کرنا پڑے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص275 

محدث فتویٰ

تبصرے