سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) کیا سورہ فاتحہ ضروری ہے؟

  • 13861
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 868

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

برسٹل سے احمدعلی پوچھتے ہیں

 جو آدمی سورہ فاتحہ زبانی یاد نہیں کرسکتا بلکہ اسے کوئی دوسری آیت یاد ہے تو کیا وہ نماز میں فاتحہ کی جگہ اس کی تلاوت کرسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمہور فقہاء کا اس بات پر اجماع ہے کہ نماز میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا واجب ہے ۔ کیوں کی نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ

(لا صلوة لمن لم یقرا بفاتحة الکتاب) (بخاري  ۹۷۵۶ ’ مسلم ۳۹۴’ابوداؤد ۸۲۲’ترمذي۲۴۷’نسائي۱۳۷/۲’ابن ماجه۸۳۷)

’’کہ اس شخص کی نماز نہیں ہوئی جس نے نماز میں سورہ فاتحہ نہیں پڑھی۔‘‘

 اس لئے ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ سورہ فاتحہ حفظ کرے اور نماز میں پڑھے اور اگر کوئی شخص بڑھاپے کی وجہ سے یا کسی دوسری وجہ سے فاتحہ یاد نہیں کرسکتا تو وہ معذور ہے۔ اسے جو بھی سورت یا آیت یاد ہے پڑھ سکتاہے۔

اگر اسے کوئی آیت بھی یاد نہیں یا یاد نہیں کرسکتا تو جیسا کہ حدیث میں آتا ہے رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے کہاتھا کہ اگر قرآن یا د نہیں تو پھر الحمد للہ‘ اللہ اکبر اور لاالہ الا اللہ جیسے کلمات بھی پڑھ سکتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص208

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ