السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وضوء کرتے وقت ڈاڑھی کا خلال کس طرح کیا جائے۔ کیا وہ فرض ہے یا سنّت؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ڈاڑھی کا خلال سنّت ہے ۔ جس کا طریق یہ ہے کہ پانی چُلّو لے کر ہاتھوں کی انگلیاں پانی سے تر کرکے ڈاڑھی کے بالوں میں داخل کرکے ملے تاکہ بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچ جائے اور اچھی طرح تر ہوجائیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب