سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) تسبیح کےعلاوہ سجدہ میں دعا ہے؟

  • 13855
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 851

سوال

(80) تسبیح کےعلاوہ سجدہ میں دعا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میڈ سٹون کینٹ جیل سے محمد اسلم دریافت کرتے ہیں

      سجدہ کے اند ر نماز کی حالت میں جو تسبیح پڑھتے ہیں اس کے علاوہ بھی کوئی دعا پڑھ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدے کی حالت میں بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنا مفید ہے۔ مختصر تسبیح یعنی سبحان ربی الاعلی کے علاوہ جو دعائیں یا تسبیحیں احادیث میں آئی ہیں ان میں سے بعض درج ذیل ہیں جو نبی ﷺ نے سجدے کی حالت میں پڑھی ہیں:

۱۔اللهم لک سجدت وبک امنت ولک اسلمت سجد وجهی للذی خلقه و صوره وشق سمعه و بصره تبارک الله رب العالمین۔

۲۔اللهم اغفرلی ذنبی کله دقه وحله و اوله و اخره و علانیة و سره۔(مسلم ۴۸۳ ابو داؤد ۸۷۸)

۳۔اللهم اعوذبک برضاک من سخطک وبمعافاتک من عقوبتک و اعوذبک منک لا احصی ثناء علیک انت کمااثینت علی نفسک۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص205

محدث فتویٰ

تبصرے