سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(186) وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا

  • 1384
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1393

سوال

(186) وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضوء کے شروع میں بسم اللہ پوری پڑھی جائے یا صرف بسم اللہ پر کفایت کی جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وضوء کے شروع میں بسم اللہ خواہ پوری پڑھے یا صرف بسم اللہ پر کفایت کرے دونوں طر ح جائز ہے۔ حدیث میں ہے:« لا وضوء لمن لم یذکر اسم اللہ علیہ» ’’اس شخص کا وضوء نہیں جو اللہ کا نام نہیں لیتا۔‘‘ اس حدیث میں صرف اسم اللہ کا ذکر ہے ۔ مغنی ابن قدامہ میں ہے کہ اسم اللہ سے مراد بسم اللہ ہے اس کی تائید طبرانی کی حدیث سے ہوتی ہے جس میں ہے: «اذا توضئت فقل بسم اللہ والحمدللہ» ’’ وضو کرتے وقت بسم اللہ والحمدللہ پڑھ۔‘‘ تو بسم اللہ سے یا تو صرف بسم اللہ مراد ہے یا پوری بسم اللہ مراد ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص274 

محدث فتویٰ

تبصرے