سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) آدھی آستین والی قمیض میں نماز ہوجاتی ہے؟

  • 13837
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1496

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میڈ سٹون جیل سے محمد اسلم پوچھتے ہیں۔

    آدھی آستین کی قمیض پہن کر نماز پڑھی یا پڑھائی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدھی آستین والی قمیض میں نماز پڑھنا جائز ہے۔ کندھے ننگے نہ ہوں اور ستر ڈھانپے ہوئے ہو تو نماز ہو جاتی ہے۔ حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے سنا آپﷺ نے فرمایا:

(من صلی فی ثوب واحد فیخلاف بین طرفیه) (فتح الباري ج۲ کتاب الصلاۃ باب اذاصلی فی ثوب الواحد رقم الحدیث ۳۵۹۔۳۶۰)

’’یعنی جس آدمی نے ایک کپڑے میں نماز پڑھی وہ اپنے دونوں کندھوں پر اس کپڑے کو ضرور ڈالے۔‘‘

اس لئے آدھی آستین والی قمیص میں نماز پڑھنے سے نماز میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ نماز کےلئے جتنا اچھا’خوبصورت اور مکمل لباس ہوگا وہ بہرحال بہتر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص173

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ