سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) مغرب اور عشاء کا وقت

  • 13836
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1681

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک صاحب پوچھتے ہیں مغرب اور عشاء کی نمازوں کے اوقات کیا ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(الف)مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہوتے ہیں شروع ہوجاتا ہے اور اول وقت میں نماز پڑھنا ہی افضل ہے اور مغرب کا وقت شفق کی سفیدی غائب ہونے تک رہتا ہے یعنی تقریباً ایک گھنٹہ ہوتا ہے جب کہ عشاء کی اذان کا وقت شفق کی سفیدی غائب ہوتے ہی شروع ہوجاتاہے تو اس طرح گویا کہ مغرب کا وقت عشاء تک باقی رہتا ہے یعنی عشاء کا وقت شروع ہونے سے پہلے پہلے مغرب پڑھ سکتے ہیں مگر بطور احتیاط ۱۵ منٹ سے پہلے ختم کرلینی چاہئے۔

(ب)عشاء کی نماز کا وقت جو حدیث میں بیان کیا گیا ہے (و اذا غاب الشفق)(مسلم مترجم ج۱ کتاب المساجد باب اوقات الصلاۃ الخمس ص ۱۶۴)

جب شفق غائب ہوجائے تو عشاء کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔ شفق سے عام طور پر مراد وہ روشنی لی جاتی ہے جو سورج غروب ہونے کے بعد بھی باقی رہتی ہے۔ یہ سرخی مائل روشنی کتنی دیر رہتی ہے اس کے عشاء کے وقت کا صحیح طور پر تعین کیا جاسکتاہے۔چاہے مغرب سے ایک گھنٹہ بعد ہو یا اس سے زائد ۔ ویسے احتیاطاً مغرب و عشاء کے درمیان ڈیڑھ یا دو گھنٹے کا وقفہ رکھا چاہئے تا کہ شفق اچھی طرح غائب ہوجائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص172

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ