السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میڈسٹون جیل سے محمد اسلم لکھتے ہیں
احتلام کے بعد جو کپڑے پہنے ہیں غسل سے قبل اس سے نماز ہوجائے گی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
احتلام کے بعد جو کپڑے پہنے گئےغسل کرنے کے بعد انہیں پہنا جاسکتا ہے اس میں کوئی ممانعت نہیں اور ان میں نماز بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ ہاں اگر کپڑوں کو کوئی ناپاک چیزلگ گئی ہے تو اسے صاف کرلینا چاہئے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب