السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
لوٹن سے مقبول کاظمی پوچھتے ہیں
کیا درود شریف کاپڑھنا تکمیل وضو کے لئےضروری ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وضو سے پہلے یا درمیان میں یا آخر میں کسی جگہ بھی درود شریف پڑھنا ثابت نہیں۔ لہٰذا تکمیل وضو کےلئےاس کے ضروری ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنا اور آخر میں کلمہ شہادت اور یہ دعا پڑھنی چاہئے
اللهم اجعلنی من التوابین واجعلنی من المتطهرین (مسلم مترجم ج۱ کتاب الطهارة باب الذکر المستحب عقب الوضوءص ۳۷۳)
’’اے اللہ مجھے توبہ کرنے والوں اورپاک رہنے والوں میں سے بنادے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب