سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) مصنوعی دانت اور وضو؟

  • 13800
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 941

سوال

(30) مصنوعی دانت اور وضو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بریڈ فورڈ سے منیر احمد لکھتے ہیں

      کوئی آدمی مصنوعی دانتوں کو وضو سے پہلے نکال کر مسواک کر لے اور بعد میں دوبارہ لگا کر نماز ادا کی جاسکتی ہے کہ نہیں؟ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ مصنوعی دانتوں کونکالے بغیر کلی اور مسواک کرلیتے ہیں قرآن وحدیث میں ایسا کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضو سے پہلے مسواک کرنا اہم سنت نبویﷺ ہے جس کا مقصد منہ اور دانتوں کو صاف رکھنا ہے اگر مصنوعی دانت نکالے بغیر بھی مسواک کامقصد پوراہوسکتا ہو‘ تو دانتوں کا نکالنا ضروری نہیں اصل مقصد دانتوں کی صفائی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص122

محدث فتویٰ

تبصرے