سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(25) حضرت عیسی ٰ دوبارہ کس حیثیت سے آئیں گے؟

  • 13789
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1164

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

برمنگھم سے جواد ملک (عمر ۱۰ سال) لکھتے ہیں کہ آخری نبی محمدﷺ ہیں تو جب حضرت عیسیٰؑ دوبارہ دنیا میں آئیں گے تو انہیں کیا کہیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت عیسیٰؑ جب دنیا میں آئیں گے تو وہ نبی کریم ﷺ کے امتی کی حیثیت سے آئیں گے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق عمل کریں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی نبوت ختم ہوگی وہ اللہ کے برگزیدہ پیغمبر ہیں اور ان کا وہ اعزاز برقرار رہے گا۔ ہم کہہ سکتے ہیں شریعت کے احکام کے لحاظ سے وہ امتی ہوں گے جب کہ منصب و مقام کے لحاظ سے وہ اللہ کے جلیل القدر نبی ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص116

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ