السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شلوار اونچی رکھنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ اگر جراب پہن لی جائے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شلوار اور ازار کو ٹخنوں سے اونچا رکھنا مسنون و ضروری ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ شریعت میں صخنوں کا ننگا کرنا مشروع ہے بلکہ مقصود مطلوب ازار کا اونچا رکھنا ہے۔ لہٰذا اگر جرابیں ہوں یا موزے، تو اس صورت میں بھی ازار و شلوار کو ٹخنوں سے اوپر ہی رکھنا چاہئے۔ جراب و موزوں کا جواز متواتر و صحیح احادیث سے ثابت ہے اور اس جواز پر اجماع ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب