السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کتب میں موطا امام مالک کا شمار کس درجہ پر کیا جاتا ہے اور اسے صحاحِ ستہ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
موطا امام مالک درجہ اولیٰ کی کتاب ہے، ہمارے خیال میں اسے صحاحِ ستہ مین اس لیے شامل نہیں کیا گیا کہ اس میں مرفوع احادیث کے ساتھ ساتھ آثارِ صحابہ، تابعین اور امام مالک کے اپنے اقوال بکثرت ہیں۔ جب کہ صحاحِ ستہ کا اصل موضوع ذاتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں نہ کہ آثارِ تابعین وغیرہ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب