سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(171) میاں بیوی کا ایک دوسرے کے زیر ناف بال صاف کرنا

  • 13692
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 6739

سوال

(171) میاں بیوی کا ایک دوسرے کے زیر ناف بال صاف کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی شخص اپنے زیرناف بال اپنی بیوی سےصاف کرواتاہےاور بیوی کےزیرناف بال خودصاف کرتا ہےاوریہ کام دونوں کی رضا مندی اور خوشی سے ہوتا ہے؟کیا یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس عمل کی شریعت بظاہر کوئی ممانعت موجود نہیں ہے،کیونکہ میاں بیوی ایک دوسرے کا سارا جسم دیکھ سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔جب دیکھا جا سکتا ہے تو بال کاٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔اللہ تعالی نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کے لئے لباس قرار دیا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿هُنَّ لِباسٌ لَكُم وَأَنتُم لِباسٌ لَهُنَّ...١٨٧﴾... سورةالبقرة

وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

تبصرے