سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(160) کیا مرد لال رنگ کا لباس پہن سکتا ہے ؟

  • 13681
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 919

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرد لال رنگ کا لباس پہن سکتا ہے۔یا دوسرا ایسا کلر جو عورتیں پہنتی ہیں، وہ رنگ پہن سکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد کے لئے ہر وہ لباس پہننا منع ہے جس سے عورتوں کے مشابہت ہوتی ہو۔ارشاد نبویﷺ ہے:

"لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ الْمُتَشَبِّھِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاء وَالْمُتَشَبِّھَاتِ مِنَ النِّسَاء بِالرِّجَالِ '' صحیح البخاری' کتاب اللباس' باب المتشبھون بالنساء والمتشبھات بالرجال

اللہ کے رسولﷺنے اُن مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہیں اور اسی طرح آپ نے اُن عورتوں پر بھی لعنت کی ہے جو مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرتی ہیں۔

لہذا ایسے تمام لباسوں سے اجتناب کیا جائے جو عورتوں کے مشابہہ ہوں۔ہاں البتہ اگر وہ لباس عورتوں کے لباس کے مشابہہ نہ ہو تو پھر اسے پہنا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ