السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جمعہ کی نماز سے پہلے اور بعد کی سنتوں اور نماز جمعہ کی نیت کی نیت کیسے کریں گے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! جمعہ سمیت ہر فرض ،سنت اور نفل نماز کی نیت کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اس نماز کے لئے دل سے نیت کی جائے،کیونکہ نیت دل کا فعل ہے۔زبان سے نیت کرنے کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے۔دل سے نیت یہی ہو گی کی آپ جو بھی نماز پڑھنے لگے ہیں اس کے بارے میں دل میں سوچ لیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی زبان سے نیت نہیں فرمائی۔ آپ نے دل میں جو ارادہ کیا ہے کہ میں جمعہ کی نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔ یہ ارادہ ہی نیت ہے۔ ہر نماز کے لئے دل کا ارادہ ہی نیت ہوتی ہے اور یہی سنت ہے۔ ہمارے ہاں اردو یا پنجابی میں جس طرح طویل نیت کی جاتی ہے، وہ نہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے اور نہ ہی آپ کے صحابہ سے۔ آپ نے دل میں جو ارادہ کیا ہے کہ "میں جمعہ یا ظہر کی نماز پڑھنے لگا ہوں" بس یہی کافی ہے۔ ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب فتوی کمیٹیمحدث فتوی |