سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(146) سیدنا جبرائیل کی عمر والی حدیث کی تحقیق

  • 13667
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 2082

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک حدیث ہے جو میں بچپن سے ہی بریلوی لوگوں سے سنتا آیا ہوں۔ برائے مہربانی اس حدیث کی صحت بیان کیجئے گا۔؟سیرت حلبیہ جلد 1 صفحہ 30 کی حدیث کے مطابق نبی کریم ﷺ نے سیدنا جبرائیل سے ان کی عمر پو چھی تو انہوں نے کہا کہ آسمان پر ایک ستارہ 70 ہزار سال بعد چمکتا تھا اور میں نے اسے 72 ہزار مرتبہ چمکتے ہوئے دیکھا ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: وہ ستارہ میں ہی تھا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی کوئی بھی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے۔اور جس کتاب(سیرت حلبیہ جلد 1 صفحہ 30) کا آپ نے اوپرحوالہ دیا ہوا ہے اس میں بھی یہ روایت مجھے نہیں مل سکی ہے۔اس لئے بہتر ہے کہ اس کا حوالہ آپ لوگوں سے پوچھیں جو یہ بیان کرتے ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ