سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(144) نماز جنازہ میں تاخیر سے ملنے والا شخص

  • 13665
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 853

سوال

(144) نماز جنازہ میں تاخیر سے ملنے والا شخص

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا سوال یہ ہےکہ نماز جنازہ شروع ہوچکا ہے ۔ ایک یا دو تکبیرات پڑھی جا چکی ہیں۔ایک شخص تاخیر سے آکر ملتا ہے۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد تاخیر سے ملنے والا شخص اب کیا کرے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جنازہ میں تاخیر سے ملنے والےشخص کو چاہیے کہ وہ امام کے ساتھ مل جانے والی تکبیرات امام کے ساتھ ہی پڑھ لے جبکہ امام کے سلام پھیرنے پر اپنی بقیہ تکبیرات کو مکمل کر لے،اور جنازہ اٹھنے سے پہلے پہلے سلام پھیر لے۔سعودی عرب کی لجنہ دائمہ کا یہی موقف ہے۔( اللجنة الدائمة للإفتاء (8/399))

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

تبصرے