سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(140) مقتدی کے لئے "سمع اللہ لمن حمدہ" کہنے کا حکم

  • 13661
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 780

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا باجماعت نماز میں مقتدی کے لئے "سمع اللہ لمن حمدہ"کہنا لازم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام ناصر الدین البانی نے اپنی کتاب صفۃ صلاۃ النبی میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ امام اور مقتدی دونوں کو یہ کلمات کہنے چاہئیں کیونکہ نبی کریم ﷺ اپنی نماز میں ان دونوں کو کہا کرتے تھے،اور صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِي أُصَلِّي(اس طرح نماز پڑھو جیسے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو) کے عمومی حکم کے پیش نظر امام، مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے والے غرض ہر نمازی کو اس سنت پر عمل کرنا چاہیے۔(صفۃ صلاۃ النبی:2/679)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ