السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس شخص کا حج مفرد ہو اور اس نے طواف قدوم کے بعد سعی کی ہو تو کیا وہ طواف افاضہ کے بعد سعی کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس پر طواف افاضہ کے بعد سعی لازم نہیں ہے۔ مفرد جب طواف قدوم کر لے، پھر اس کے بعد سعی بھی کر لے، تو یہ سعی حج کے لیے ہوگی، اب طواف افاضہ کے بعد اسے دوبارہ سعی کرنے کی ضرورت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب