سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(121) صحیح ابن خزیمہ

  • 13642
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1650

سوال

(121) صحیح ابن خزیمہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا صحیح ابن خزیمہ کی تمام روایات صحیح ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح ابن خزیمہ کی وہ تمام روایات، جنھیں امام ابن خزیمہ نے روایت کرکے کوئی جرح نہیں کی، امام ابن خزیمہ کے نزدیک صحیح ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ اس تصحیح کے ساتھ ہر عالم متفق ہو۔

صحیح ابن خزیمہ کی عام روایات صحیح و حسن ہیں لیکن بعض روایات ہماری تحقیق میں ضعیف ہیں اور اسی طح دوسرے لوگوں نے بھی بعض روایات پر اصولِ حدیث اور اسماء الرجال کی روشنی میں جح کی ہے۔ جس کی دلیل قوی ہوگی، اسی کی بات راجح ہے۔

یاد رہے کہ صحت کے لحاظ سے صحیح ابن حبان اور المستدرک دونوں سے صحیح ابن خزیمہ بہتر ہے۔ کسی روایت پر صحیح کا حکم لگانے میں غلطی ہو جانا علیحدہ مسئلہ ہے لیکن امام ابن خزیمہ کا متساہل ہونا ثابت نہیں ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص304

محدث فتویٰ

تبصرے