سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(87) منکوحہ غیر مدخولہ اور مسئلہ وراثت

  • 13608
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 1007

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی کا نکاح ہوا لیکن رخصتی ابھی نہیں ہوئی اوروہ آدمی فوت ہوگیا، کیا وہ لڑکی آدمی کی وراثت کی حقدار ہے اور اگر وہ کہیں اور نکاح کرے تو پھر بھی وراثت کی حقدار ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کی منکوحہ، غیر مدخلوہ بھی اس کی وراثت کی حقدار ہے، اگر میت کی اولاد تھی تو آٹھواں حصہ اور اگر اولاد نہیں تھی تو چوتھا حصہ، صرف حق مہر میں اسے آدھا ملے گا۔ واللہ اعلم

دلیل کے لئے دیکھئے سنن النسائی (۱۲۲/۶ ح۳۳۶۰ و سندہ صحیح)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص238

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ