السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زمین رہن رکھنا اور دینا جائز ہے یا نہیں؟ دلیل سے واضح کریں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جائز ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زرہ رہن کی تھی۔ (صحیح بخاری: ۲۵۰۸، و صحیح مسلم، ۱۶۰۳)
اگر زمین لینے والا زمین سے نفع اٹھائے تو اپنے پاس لکھتا جائے، بعد میں اس فائدہ کو رہن کی رقم سے کاٹ کر اپنی باقی رقم لے کر زمین چھوڑ دے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب