سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(59) مفقود الخبر متوفی عنھا کی بیوی کی عدت

  • 13580
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1039

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مفقود الخبر کی بیوی کی عدت کا آغاز کہاں سے ہوتا ہے؟یعنی جس دن عورت کو اطلاع ملے کہ آپ کا خاوند فوت ہو چکا ہے یا جس دن وہ فو ت ہوا تھا۔مثلاایک آدمی ٢٥جون کو گھر سے لا پتہ ہوا اور دو ماہ کے بعد ٢٦اگست کو اطلاع ملی کہ وہ فوت ہو گیا ہے لیکن وہ فوت ٢٦جون کو ہوا تھا اب اس عورت کی عدت کب سے شروع ہوگی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت اسلامیہ میں احکام کی بنیاد شکوک وشبہات کی بجائے پختہ امور پر رکھی جاتی ہے۔اگر تو اس کی موت کی ایسی مستند خبر ملی ہے ،جس پر یقین کیا جاسکتا ہو تو پھر عدت کا آغاز اس کی موت کے دن 26 جون سے ہی شروع ہو جائے گا۔لیکن اگر یہ خبر مشکوک ہو اور فائنلی طور پر معلوم نہ ہوسکے کہ اس کی موت کس دن واقع ہوئی تھی تو پھر عدت ا س دن سے شروع ہوگی ،جس دن سے خبر ملی ہے۔کیونکہ احکام میں اعتماد یقین پر کیا جاتا ہے ،شک پر نہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ