السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی دوسری شادی کرنا ہے، اس کی پہلی بیوی موجود ہے دوسری کا مہر پہلی سے زیادہ ادا کرتا ہے کیا یہ ناانصافی نہیں ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مہر کا مقرر کرنا خاوند و بیوی کا معاملہ ہے جو کہ اولیاء کے ذریعے سے طے کیا جاتا ہے۔ حالات کی مناسبت سے اس میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے لہٰذا میرے نزدیک ایسا کرنا پہلی بیوی کی حق تلفی نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب