السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورتوں کے متعلق گھر میں اعتکاف کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جبکہ امہات المومنین نے مسجدوں میں اعتکاف کیا تھا نہ کہ گھر میں، اب مسجدوں میں عورتوں کے لئے انتظام نہیں ہے لہٰذا گھر میں عورت اعتکاف کرسکتی ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آیت کریمہ: (وانتم عاکفون فی المساجد) سے معلوم ہوتا ہے کہ اعتکاف مسجد میں مشروع ہے۔ میرے علم کے مطابق عورتوں کا گھروں میں اعتکاف کرنا، کسی حدیث یا آثارِ صحابہ و تابعین سے ثابت نہیں ہے لہٰذا راجح یہی ہے کہ عورتیں اپنے گھروں میں اعتکاف نہ کریں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب