سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(18) اہل بیت کون ہیں؟

  • 13539
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1658

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں کونسے لوگ شامل ہیں؟ رافضی صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کو اہل بیت سمجھتے ہیں اور اس کے ثبوت میں آیت مباہلہ پیش کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عیسائیوں سے مباہلے کے لئے اپنے اہل بیت کو لے آنے کا حکم دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ اور حضرات حسنین رضوان اللہ علیہم کو لے کر آئے تھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اہل بیت میں آپ کی بیویاں، بیٹیاں، نواسیاں، نواسے، سب شامل ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھی ان میں شامل کیا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص70

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ