سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(11) قبلے کی طرف پاؤں کرکے سونا

  • 13532
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1552

سوال

(11) قبلے کی طرف پاؤں کرکے سونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قبلہ کی طرف پاؤں کرکے سونا یا قبلے کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا منع ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی ممانعت کسی حدیث سے ثابت نہیں۔ مگر عرفِ عام میں یہ معیوب سمجھا جاتا ہے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ جان بوجھ کر، بغیر کسی عذر ک، قبلہ کی طرف پاؤں نہ کئے جائیں۔ جائز امور میں، عرف عام کا خیال رکھنا مستحسن امر ہے۔ «لولا حدثان قومک لهدمت الکعبة» وغیرہ احادیث اس کی دلیل ہیں۔ غالباً اسی عرف عام کی وجہ سے بعض علماء نے اس فعل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ مثلااً دیکھئے نفع المفتی والسائل لعبد الحئی الکھنوی (ص۵۸) فتاویٰ سراجیہ (ص۷۲) اور ردالمختار (۳۳۸، ۳۳۹) وغیرہ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص56

محدث فتویٰ

تبصرے