سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فحاشی سے بچنے کا طریقہ

  • 13520
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1416

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس بے حیائی کے دور میں فحاشی سے کیسے بچا جائے ذرا تفصیل سے جواب دیجئے،آپ کے پچهلے جوابات سے کافی تسکین ہوئی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ا۔فحاشی سے بچنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ نماز کی پابندی کیا کریں ۔کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿إِنَّ الصَّلوٰةَ تَنهىٰ عَنِ الفَحشاءِ وَالمُنكَرِ‌...٤٥﴾... سورة العنكبوت

بے شک نماز فحاشی اور برائی سے روکتی ہے۔

2۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ فحاشی کے انجام اور وعید میں وارد عذابوں کو کثرت سے یاد کیا کریں۔

3۔تیسرے نمبر آپ برے دوستوں کو چھوڑ دیں اور ان کی جگہ نیک اور اچھے دوستوں خصوصا علماء کرام کی مجلس میں بیٹھا کریں۔

4۔چوتھے نمبر آپ برائی کی طرف لے جانے والے تمام اسباب وذرائع سے بچنے کی کوشش کیا کریں،کسی بھی ایسی جگہ جانے سے گریز کریں جہاں برائی میں پڑنے کا اندیشہ ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ