سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(512) حج تمتع کی نیت سے عمرہ کا احرام باندھنا

  • 1350
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1132

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس شخص نے حج تمتع کی نیت سے عمرے کا احرام باندھا اور پھر اس نے حج نہ کرنے کا ارادہ کر لیا تو کیا اس پر کچھ لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس پر کچھ لازم نہیں کیونکہ تمتع کرنے والا جب عمرے کا احرام باندھ لے اور اسے مکمل کر لے اور پھر حج کا احرام باندھنے سے پہلے حج نہ کرنے کا ارادہ کر لے تو اس پر کچھ لازم نہیں الایہ کہ وہ نذر مان لے۔ اگر وہ یہ نذر مانے کہ وہ اس سال حج کرے گا، تو اس کے لیے نذر کو پورا کرنا واجب ہوگا اور اگر اس نے نذر نہ مانی ہو تو عمرہ کرنے کے بعد حج نہ کرنے کی وجہ سے اس پر کچھ لازم نہ ہوگا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ442

محدث فتویٰ

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ