کیا درود پڑھنے کے لیے دن میں 100 بار پڑھنے کی تخصیص ہے ؟ اگر ہے تو حوالہ درکار ہے ۔
سو دفعہ پڑھنے والی ضعیف ومردود روایات المعجم الصغیر للطبرانی (ج 2ص 48ح 915) الترغیب والترہیب ( ج 2ص 495 ) اور اتحاف المتقین (ج 5ص 51) وغیرہ میں موجود ہیں ۔الزبیدی نے "وهو حديث حسن " قرار دیا ہے (!)
لہذا سو دفعہ کی قید کے بغیر ہر مسلمان کو چاہیے کہ کثرت سے آپﷺ پر درود پڑھے کیونکہ آپﷺ نے فرمایا «من صلي علي واحدة صلي الله عليه عشرا» جو شخص مجھ پر ایک دفعہ درود پڑھے تو اللہ اس پر دس دفعہ رحمتیں نازل فرماتا ہے (صحیح مسلم ح 408)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب